Sep ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
  • اسپین کی کمپنیاں ایران کے ساتھ  تجارتی تعلقات کے فروغ کی خواہاں
    اسپین کی کمپنیاں ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کی خواہاں

اسپین کی بیالیس کمپنیاں ایران کے ساتھ تجارتی اور صنعتی تعلقات بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں

اسپین کے ایک جریدے " ایل اکونومیستا" نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران اس وقت دنیا کی بڑی عالمی کمپنیوں کا ہدف بن گیا ہے- چودہ جولائی کو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی سمجھوتے پر دستخط کے بعد دنیا کے بہت سے ممالک ، اپنے تجارتی اور اقتصادی وفود ایران بھیج رہے ہیں تاکہ تجارت اور روزگار کے نئے مواقع تلاش کر سکیں- ایل اکو نومیستا جریدے نے لکھا ہے کہ جرمنی ، اٹلی اور فرانس کے بعد اب اسپین کی حکومت بھی ایران کی جانب دیکھ رہی ہے۔

درحقیقت اس ہفتے اسپین، جمہوریہ چیک،اور جاپان کے وفود بہ یک وقت ایران پہنچ رہے ہیں- اس جریدے کے مطابق اس دورے میں اسپین کی بیالیس کمپنیوں کے وفود ایران آ رہے ہیں - ان کمپنیوں کے مختلف وفود کی قیادت اسپین کے وزیر خارجہ، وزیر تعمیرات، وزیر صنعت و توانائی اور وزیر سیاحت کر رہے ہیں- ان وفود کے دورہ ایران کا مقصد مختلف تجارتی اور صنعتی معاہدوں پر دستخط کرنا ہے-

ٹیگس