Sep ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۳:۵۶ Asia/Tehran
  • عراق کی مدد سے دریغ نہیں کریں گے۔ صدر حسن روحانی  ڈاکٹرحسن روحانی
    عراق کی مدد سے دریغ نہیں کریں گے۔ صدر حسن روحانی ڈاکٹرحسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ بلاشبہ عراق میں امن و استحکام، ایران میں امن و استحکام کے مترادف ہے

صدرحسن روحانی نے اتوار کو تہران میں عراق کے نئے سفیر سے ملاقات میں پڑوسی ، دوست اور برادر ملک عراق کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعلقات کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے، عراقی عوام اور حکومت کی خواہش پرعراق میں امن و استحکام کے قیام کے لئے ہمیشہ اپنی تمام توانائیوں سے استفادہ کیا ہے-

ڈاکٹرحسن روحانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایران، عراق میں مکمل امن و استحکام کا خواہاں ہے کہا کہ عراق میں امن و سیکورٹی کی ذمہ داری اس ملک کی حکومت اور عوام کی ہے لیکن ایران اپنے دوست ملک عراق کی کسی بھی طرح کی مدد سے دریغ نہیں کرے گا-

 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے سیاسی ، ثقافتی ، اور اقتصادی میدانوں میں ایران اورعراق کے تعلقات میں توسیع کے بے پناہ مواقع  کا ذکرکرتے ہوئے تمام میدانوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ پر زور دیا۔ اس موقع پرتہران میں عراق کے نئے سفیرعبودی الموسوی نے کہا کہ عراقی عوام نے بالخصوص حالیہ برسوں میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ایرانیوں کی دوستی اوربھائی چارے کو بخوبی محسوس کیا ہے-

 تہران میں عراق کے نئے سفیرنے ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی سمجھوتے کی مبارکباد دیتے ہوئے اسے پوری مسلم امہ کی کامیابی قراردیا- عبودی الموسوی نے کہا کہ عراق کو یقین ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، مزید ترقی کی جانب گامزن رہے گا-

ٹیگس