Sep ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران اور کرغیزستان کا مشترکہ بیان جاری
    ایران اور کرغیزستان کا مشترکہ بیان جاری

ایران اور کرغیزستان نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے پر تاکید کی ہے-

موصولہ رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور کرغیزستان کے صدر الماس بیگ آتامبایف کے مشترکہ بیان میں دونوں فریقوں نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے، سرمایہ کاری کے میدانوں میں تعاون میں اضافہ کرنے اور مختلف شعبوں میں مشترکہ ادارے قائم کرنے پر زور دیا ہے-

کرغیزستان کے صدر کے دورہ تہران کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں آیا ہے کہ ثقافتی ، تعلیمی، سائنسی ، تکنیکی، کھیل ، ماحولیات کے تحفظ اور دوسرے انسان دوستانہ میدانوں میں ہمہ گیر دو طرفہ تعاون میں فروغ، دو دوست قوموں کے اہداف اور مشترکہ مفادات کے مطابق ہے اور اس سے ان کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد ملے گی-

ایران اورکرغیزستان کے صدورکے مشترکہ بیان میں دو طرفہ تعلقات میں فروغ سے متعلق مسائل کے سلسلے میں سیاسی صلاح و مشورے جاری رکھنے اور دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کے پروگرام کی بنیاد پرفریقین کے درمیان باہمی دلچسپی کے اہم بین الاقوامی اورعلاقائی مسائل کا جائزہ لینے پرزوردیا گیا ہے-

 کرغیزستان کے صدرالماس بیگ آتامبایف اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹرحسن روحانی کی دعوت پرایک اعلی سطحی سیاسی اوراقتصادی وفد کے ہمراہ جمعے کو تہران کے دورے پر پہنچے تھے-

ٹیگس