Sep ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ میں انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ محمد جواد لاریجانی
    اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ میں انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ محمد جواد لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ میں انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ شامی پناہ گزینوں کا مسئلہ، مغرب کے سیاسی ہتھکنڈے میں تبدیل ہوگیا ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ میں انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ محمد جواد لاریجانی نے ہفتے کے روز تہران میں اطالوی عدلیہ کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کہا کہ جو ممالک دہشت گرد گروہوں کے حامی ہیں آج وہی انسانی ہمدردی کے نام پرشامی پناہ گزینوں کے مسئلے سے غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں تا کہ اپنے گذمذموم مقاصد کو حاصل کرسکیں-

محمد جواد لاریجانی نے کہا کہ امریکیوں کا کہنا ہے کہ شامی پناہ گزینوں کا مسئلہ، اقتدارمیں صدربشاراسد کی موجودگی کی وجہ سے ہے، جبکہ سب یہ جانتے ہیں کہ یہ مسئلہ شام میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔

 ایران کی حقوق انسانی کمیٹی کے سکریٹری نے کہا کہ پناہ گزینوں کا مسئلہ غم انگیزاور مغرب کی غیرانسانی پالیسیوں کا نتیجہ ہے-
واضح رہے کہ مشرق وسطی کے ملکوں خاص طورپر شام ، لیبیا، اورشمالی افریقہ کے بیشتر جنگ زدہ ملکوں کے عوام کسی پناہ گاہ کی تلاش میں، ترکی اور بحیرہ روم کے ذریعے خود کو یورپی ممالک پہنچا رہے ہیں-

ٹیگس