صیہونی اور امریکی بحریہ کی مشترکہ مشقوں کا آغاز
Dec ۰۸, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
خطے میں جاری بدامنی کے درمیان صیہونی بحریہ نے امریکی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشق میں حصہ لیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: صیہونی حکومت کی بحریہ نے امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے کے ساتھ مشترکہ مشق میں شرکت کی ہے۔ آج سے شروع ہونے والی یہ مشقیں ایک ہفتہ جاری رہیں گی-
صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا کہ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان اسٹریٹیجک اور آپریشنل تعاون کو مضبوط بنانا اور مختلف علاقائی خطرات کا مقابلہ کرنے کی مشق کرنا ہے۔
صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے مشترکہ مشق میں درجنوں ملاح بھیجے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel