تہران میں برکس ممالک کا ساتواں اجلاس شروع, کئی اہم موضوعات زیر بحث
تہران میں برکس ممالک کا ساتواں اجلاس شروع ہوا، جس میں ایران، روس، جنوبی افریقہ اور برازیل کے اعلی حکام نے شرکت کی۔
سحرنیوز/ایران: برکس ورکنگ گروپ برائے تحقیقاتی ڈھانچے اور میگا سائنس منصوبے کا ساتواں اجلاس تہران میں شروع ہوا۔ اجلاس میں ایران، روس، جنوبی افریقہ، برازیل سمیت دیگر ممالک کے اعلی حکام اور اعلی سطحی نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران اہم موضوعات میں برکس رکن ممالک کے درمیان مشترکہ تحقیقی تعاون کو فروغ دینا، بڑے سائنسی منصوبوں کی تعریف اور مالی معاونت کے طریقہ کار کو بہتر بنانا، تحقیقاتی ڈھانچوں کے کردار کو جدت، پائیدار ترقی اور سائنسی سفارتکاری کے فروغ کے لیے اجاگر کرنا شامل ہیں۔
یہ ورکنگ گروپ 2015 میں برکس کے سائنس و ٹیکنالوجی کے وزرائے اجلاس کے تیسرے اجلاس کے دوران قائم کیا گیا تھا۔ اس کا بنیادی مقصد بڑے تحقیقی ڈھانچوں پر تعاون کو مضبوط کرنا، میگا سائنس منصوبوں کے مؤثر استعمال، ترقی اور انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا اور برکس ممالک میں تحقیقی ڈھانچوں کی ترقی کے لیے ایک فعال ماحول فراہم کرنا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel