Dec ۰۸, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران نے پابندیوں کے باوجود آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں: روسی نائب وزیر

روسی نائب وزیر برائے ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ، کمیونیکیشن اور ماس میڈیا نے اس بات پر زور دیا کہ ایران نے پابندیوں کے باوجود کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

سحرنیوز/ایران  پیر کے روز ماسکو میں ارنا نامہ نگار کے ساتھ ایک انٹرویو میں، الیگزینڈر شویٹوف نے پابندیوں کے حالات میں ایران کی تکنیکی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ہمیں مواصلات اور ٹیلی کمیونیکیشن آلات کے میدان میں ایران کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا چاہیے-

انہوں نے کہا کہ ایران نے تمام شعبوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور درحقیقت مواصلات اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی تمام ضروریات کو پورا کیا ہے۔

روسی نائب وزیر برائے ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ، کمیونیکیشن اور ماس میڈیا نے تاکید کی کہ عام طور پر ایرانی عوام، انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں کافی کامیاب ہیں لیکن ہمارے لیے سب سے دلچسپ چیز اور جن پابندیوں نے آپ کو ایسا کرنے پر مجبور کیا، یہ ہے کہ آپ آزادانہ اور غیر دوست ممالک کی مدد پر انحصار کیے بغیر زندگی گزار رہے ہیں۔

شویٹوف نے کہا کہ ایران کے بعد، ہم نے بھی خود کو پابندیوں کی حالت میں پایا تاہم اب اس راستے کو ہم عبور کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ باہمی تعاون کے ساتھ بہترین راستے تلاش کر سکیں گے۔یہ گفتگو مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور روسی فیڈریشن کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے پانچویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس