ہندوستان اور افغانستان کو پاکستان کا سخت انتباہ
پاکستان میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی حیثیت سے اپنے پہلے خطاب میں ہندوستان اور افغانستان دونوں کو سخت انتباہ دیا ہے
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملک کی تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب میں، ہندوستان کو خبردار کیا کہ بقول ان کے خود فریبی نہ رہے۔
انھوں نے کہا کہ اس بار پاکستان کا جواب شدید تر اور برق رفتار ہوگا۔
پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر نے اسی کے ساتھ کہا کہ افغانستان کی طالبان حکومت کے لئے ان کا واضح پیغام یہ ہے کہ اس کو تکفیری دہشت گردوں اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن ہمارے عزم کو آزمانے سے گریز کیا جائے، ہم ملک کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
فلیڈ مارشل عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز کی حیثیت سے پہلی بار ملک کی تینوں مسلح افواج کے اعلی افسران سے خطاب کررہے تھے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر آرمی چیف ہونے کے ساتھ ہی ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسیز ہیں اور نئے عہدے پر ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن چند روز قبل جاری کیا گیا تھا ۔ اسی کے ساتھ آئین میں نئی ترمیم سے انہیں تاحیات استثنی بھی حاصل ہے ۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel