Sep ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran
  • تکفیری گروہ عالم اسلام کے لئے مصیبت ہیں۔ علی لاریجانی
    تکفیری گروہ عالم اسلام کے لئے مصیبت ہیں۔ علی لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکرڈاکٹرلاریجانی نے کہا ہے کہ دہشتگرد اورتکفیری گروہ اسلام کے نام پربے شمارجرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔

مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکرڈاکٹرعلی لاریجانی نے آج پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کے روز شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری دہشت گرد گروہ مسلم امہّ کی اہم ترین مشکل ہیں۔ انہوں نے انتہاپسند اورتکفیری دہشت گرد گروہوں کو عالم اسلام کے لئے ایک مصیبت قراردیتے ہوئے کہا کہ ان گروہوں نے امت مسلمہ کو بڑے گمبھیرمسائل سے دوچارکردیا ہے۔

اسپیکرڈاکٹرلاریجانی نے عالم اسلام میں تکفیری دہشت گردوں کی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہوں سے عالمی رائے عامہ متاثر بھی متاثر ہورہی ہے اور یہ گروہ اسلام کو بدنام کررہے ہیں۔

ٹیگس