Sep ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کا بیان
    ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کا بیان

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے سامراجی ممالک کے جغرافیائی حدود میں اسلامی انقلاب کی آوازپہنچنے کوتسلط پسندانہ نظام کے مقابلے میں ایرانی قوم کی استقامت اورآٹھ سالہ مقدس دفاع کا ایک عظیم نتیجہ قراردیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی کمیٹی نے پیر کے دن ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس میں آیا ہے کہ دنیا بھر میں سامراجی ممالک کے جغرافیائی حدود میں اسلامی انقلاب کی آواز پہنچنا تسلط پسندانہ نظام کے مقابلے میں ایرانی قوم کی استقامت اور آٹھ سالہ مقدس دفاع کا ایک عظیم نتیجہ ہے۔

 اس بیان میں مزید آیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر مسلط کردہ عراق کی بعثی حکومت کی آٹھ سالہ جنگ سے نہ صرف اسلامی انقلاب اور نظام کے خاتمے پر مبنی دشمنوں کی باطل آرزو پوری نہ ہوئی بلکہ یہ جنگ ایرانی قوم کی ترقی و پیشرفت، نظام کے مستحکم ہونے اور دنیا میں دوردورتک اسلامی انقلاب کا پیغام پہنچنے کے ایک موقع میں تبدیل ہو گئی۔

 بیان میں اس بات پرتاکید کئی گئی ہے کہ ایرانی قوم، مقدس دفاع کے دوران حاصل ہونے والے تجربات اور رہبرمعظم انقلاب اسلامی کی ہدایات کوپیش نظررکھتے ہوئے اس بات کی ہرگزاجازت نہیں دے گی کہ عالمی برادری کے ساتھ اشتراک عمل کی پالیسی کے نام پر ایران میں اثر و رسوخ حاصل کرنے کے سناریو کو عملی جامہ پہنایا جائے اور نتیجے میں امریکہ کے مقابلے میں غفلت برتی جائے اور ماضی کے سخت اور نقصان دن ادوار دوبارہ لوٹ آئیں۔

 واضح رہے کہ بائیس ستمبر انیس سو اسّی کو عراق کی سابق بعثی حکومت نے ایران کے خلاف مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ کا آغاز کیا تھا۔ اسی مناسبت سے بائیس ستمبر منگل کے دن سے ایران میں ہفتہ دفاع مقدس کا آغاز ہو رہا ہے۔

ٹیگس