ایران کے حجاج کے پہلے قافلے کی پیر کے روز واپسی
Sep ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
ایران کے حج و زیارات کے امور کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایرانی حجاج کا پہلا قافلہ پیر کے روز واپس ایران پہنچ رہا ہے۔
حج و زیارات کے امور کے ایک اعلی عہدیدار حمید محمدی نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر چونسٹھ ہزار ایرانی حجاج میں سے منی کے واقعے میں ایک سو انہتّر حجاج جاں بحق اور چھیالیس دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ دو سو اٹھانوے ایرانی حجاج ابھی لا پتہ ہیں۔منی کا سانحہ گذشتہ جمعرات کو عید الضحی کے موقع پر سعودی حکام کی بدانتظامی کے نتیجے میں اس وقت پیش آیا تھا جب حجاج کرام، رمی جمرات کے لئے جا رہے تھے۔ منی کے دلخراش سانحے میں مجموعی طور پر دو ہزار سے زائد حجاج کرام جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ پریس ذرائع کی مصدقہ رپورٹوں کے مطابق اس تعداد سے کہیں زیادہ بڑی تعداد میں، دیگر حجاج کرام زخمی ہوئے ہیں۔