Sep ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
  • صدر مملکت نیویارک سے تہران واپس پہنچ گئے
    صدر مملکت نیویارک سے تہران واپس پہنچ گئے

صدر مملکت ڈاکٹر سانحہ منی میں جاں بحق ہونے والے ایرانی حجاج کی تدفین کی رسومات میں شرکت کے لئے نیویارک سے تہران واپس پہنچ گئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سانحہ منی میں جاں بحق ہونے والے ایرانی حجاج کی تدفین کی رسومات میں شرکت کے لئے اپنا دورہ نیویارک ادھورا چھوڑ کر منگل کے دن تہران واپس پہنچ گئے ہیں۔

 تہران ایئرپورٹ پر ان کا استقبال عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی اور نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کیا۔

صدر مملکت، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستّرویں اجلاس میں شرکت اور تقریر کرنے کے لئے گزشتہ جمعرات کے دن نیویارک روانہ ہوئے تھے۔ انہوں نے نیویارک ایئرپورٹ میں داخل ہوتے ہی نائب صدر اسحاق جہانگیری کو ٹیلی فون کر کے حکم دیا تھا کہ کابینہ ایک خصوصی اجلاس میں اس المناک واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے اور ضروری اقدامات انجام دینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے۔

واضح رہے کہ سانحہ منی میں چار ہزار سات سو سے زیادہ حجاج کرام جاں بحق ہوگئے۔ اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی حجاج کی تعداد دو سو اٹھائیس ہے جبکہ اٹھائیس زخمی اور دو سو اڑتالیس لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ٹیگس