شام کے صدر بشار اسد کی طرف سے رہبر انقلاب اسلامی اور صدر روحانی کو تعزیتی پیغامات
Sep ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۹:۲۱ Asia/Tehran
شام کے صدر بشار اسد نے سانحہ منی میں ایرانی حجاج کے جاں بحق ہونے پر رہبر انقلاب اسلامی اور صدر ڈاکٹر روحانی کو تعزیتی پیغامات ارسال کئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے منگل کے روز رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو پیغام ارسال کرکے سانحہ منی میں بڑی تعداد میں ایرانی حاجیوں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت پیش کی ہے۔بشار اسد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو بھی الگ سے ایک پیغام ارسال کرکے سانحہ منی میں ایرانی حجاج کے جاں بحق ہونے پر تعزیت پیش کی ۔
سعودی عرب میں عیدالاضحی کے دن رمی جمرات کے موقع پر رونما ہونے والے سانحہ منی میں ایران کے دو سو انتالیس حجاج کرام جاں بحق ہوئے جبکہ دو سو اکتالیس ایرانی حجاج ابھی تک لاپتہ ہیں۔ چودہ زخمی ایرانی حجاج اس وقت سعودی طبی مراکز میں زیر علاج ہیں۔