Oct ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر داخلہ کا سانحہ منی میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی
    ایرانی وزیر داخلہ کا سانحہ منی میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے سانحہ منی میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

اسنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے جمعرات کے روز دردناک سانحہ منی میں جاں بحق ہونے والے ایک ایرانی حاجی غضنفر رکن آبادی کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔

 قابل ذکر ہے کہ ایران کے حج و زیارت کے ادارے نے ایک بیان جاری کرکے سانحہ منی میں جاں بحق ہونے والے ایرانی حجاج کی تعداد چارسو چونسٹھ کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لبنان میں ایران کے سابق سفیر غضنفر رکن آبادی، ایرانی وزارت خارجہ میں پروٹوکول شعبے کے انچارج احمد فہیما، سلووینیا میں ایران کے سابق سفیر محمد رحیم آقائی پور اور مرو میں ایران کے قونصل جنرل حسینی مقدم سانحہ منی میں جاں ہونے والوں میں شامل ہیں۔

 گزشتہ جمعرات کو عیدالاضحی کے دن رمی جمرات کے موقع پر سعودی عرب کے حکام کی بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے رونما ہونے والے سانحہ منی میں کئی ہزار حجاج جاں بحق ہو ئے ہیں۔

ٹیگس