Oct ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
  • سانحہ منی، ایرانی عوام کے ساتھ فلپائنی مسلمانوں کا اظہار ہمدردی
    سانحہ منی، ایرانی عوام کے ساتھ فلپائنی مسلمانوں کا اظہار ہمدردی

فلپائن کے مسلمان رہنماؤں نے سانحہ منی کے سلسلے میں ایرانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فلپائنی مسلمانوں کے رہنماؤں کے ایک وفد نے منیلا میں متعین ایرانی سفیر " علی اصغر محمدی " سے ملاقات کی۔ اس موقع مسلمان رہنماؤں نے ملت ایران اور سانحہ میں شہید ہونے والوں کے ورثا کو تعزیت پیش کرتے ہوئے سعودی حکام پر زور دیا کہ آئندہ اس قسم کے سانحے کی روک تھام کی جائے۔


فلپائنی مسلمانوں کے لیڈر "عبدالرحمن امین" نے اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلپائنی مسلمان عوام، ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ملت ایران کی جانب سے فلپائنی عوام کو دی جانے والی خدمات کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے۔


"عبدالرحمن امین" نے مسلم امہ کو نقصان پہنچائے جانے اور لوگوں کے قتل عام کے سلسلے میں تکفیریت جیسے منحرف گروہوں کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کی کوششوں اور اقدامات کو سراہا۔ سانحہ منی میں جسے سعودی کی لاپرواہی کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے ہزاروں حجاج کرام شہید اور زخمی ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں ایرانی حجاج کرام بھی شامل ہیں۔

ٹیگس