ایران نے نائیجیریا میں دہشت گردانہ کاروائی کی مذمت کی
Oct ۱۷, ۲۰۱۵ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران نے نائیجریا کی ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ اس دھماکے میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے-
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے بے گناہ عورتوں اور مردوں کے قتل کو غیر انسانی اور ناقابل جواز اقدام قرار دیا اور اس دہشت گردانہ کاروائی میں مرنے والوں کے لواحقین اور نائیجیریا کی حکومت اور عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے، دنیا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی اور انتہا پسندی سے ہمہ جہت مقابلے کی ضرورت پر تاکید کی-
واضح رہے کہ جمعرات کو نائیجریا کے شمالی شہر مایدوگوری میں ایک مسجد میں بم دھماکے نتیجے میں تیس سے زائد نمازی جاں بحق ہوگئے تھے-