Oct ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل نے اپنے اصول کی پابندی نہین کی ہے: ایران
    سلامتی کونسل نے اپنے اصول کی پابندی نہین کی ہے: ایران

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل نے بعض مواقع پر اپنے بنیادی اصولوں کی پابندی نہیں کی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے منگل کے روز ناوابستہ تحریک کی نمائندگی میں سلامتی کونسل کے عام اجلاس میں کہ جو سلامتی کونسل کے طریقہ کار کے بارے میں بحث کے لیے منعقد ہوا، اس بات پر زور دیا کہ سلامتی کونسل کو مسائل کے حل کے سلسلے میں غیرجانبداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اس کو اپنے فیصلوں اور کارکردگی کے بارے میں جوابدہ ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ناوابستہ تحریک شفافیت، امانت داری اور مواقف کے دوام اور تسلسل کو سلامتی کونسل کے کام کے بنیادی اصولوں میں سے سمجھتی ہے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بہت سے مواقع پر اس اصول کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

غلام علی خوشرو نے ایسے امور میں کہ جو عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ نہیں سمجھے جاتے ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مداخلت کو غیر ضروری قرار دیا اور سلامتی کونسل کے ارکان سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور میں ان کو دیے گئے اختیارات کے تناظر میں کام کریں۔

ٹیگس