جنوبی افریقہ کے نائب صدر ایران کے دورے پر
Nov ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
جنوبی افریقہ کے نائب صدر ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے نائب صدر سیریل راما فوزا اسلامی جمہوریہ ایران کے سینئر نائب صدر اسحاق جہانگیری کی دعوت پر تہران آئے ہیں - جنوبی افریقہ کے نائب صدر تہران میں اپنے قیام کے دوران ایران کے اعلی حکام کےساتھ ملاقاتوں میں جنوبی افریقہ کے صدر کے آئندہ دورہ تہران کے مقدمات فراہم کریں گے-جنویی افریقہ کے نائب صدر اپنے اس دورے میں ایران کے صنعتکاروں اور تاجروں سےبھی ملاقاتیں کریں گے - رواں سال کے موسم گرما میں بھی ایران اور جنوبی افریقہ کے مشترکہ سیاسی کمیشن اور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا تھا -