ایران اور جنوبی افریقہ کے درمیان تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط
Nov ۰۷, ۲۰۱۵ ۲۱:۲۴ Asia/Tehran
ایران اور جنوبی افریقہ نے باہمی تعاون کی تین یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔
یادادشتوں پر دستخط کی تقریب تہران میں سعدآباد کمپلکس میں منعقد ہوئی جس میں ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری اورجنوبی افریقہ کے نائب صدر سرل راما فوزا بھی موجود تھے۔ تعاون کی ان یادداشتوں کے تحت ایران اور جنوبی افریقہ، سرمایہ کار منڈیوں کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کریں گے جبکہ دونوں ملکوں معدنیاتی تحقیقات کے ادارے بھی فنی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دیں گے۔ جنوبی افریقہ کے نائب صدر سرل رامافوزا، اپنے ایرانی ہم منصب کی دعوت پر ایران کا دورہ کر رہے ہیں ان کے ساتھ جنوبی افریقہ کے ایک سو ساٹھ تاجروں اور صعنت کاروں کا ایک وفد بھی تہران آیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے نائب صدر تہران میں اپنے قیام کے دوران صدر جیکب زوما کے دورہ ایران کو حتمی شکل دیں گے۔اس سے پہلے ایران اور جنوبی افریقہ کے نائب صدور نے اپنی ملاقات میں باہمی تعاون کے علاوہ اہم علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں ایک دوسرے تبادلہ خیال کیا۔