Nov ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • امریکہ ایرانی قوم سے عذر خواہی کرے: حسن روحانی
    امریکہ ایرانی قوم سے عذر خواہی کرے: حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے تعلقات معمول پر لائے جانے کے لئے امریکہ،ایرانی قوم سے معذرت خواہی کرے-

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے دورۂ اٹلی کے نزدیک ہونے کے موقع پر اٹلی کے ایک اخبار " کوریرا دلا سرا" کے ساتھ گفتگو میں ایران اور امریکہ کے تعلقات کے بارے میں اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران کے سلسلے میں امریکی رویے میں تبدیلی آںی چاہئے کہا کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان، ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو ختم کرسکتا ہے-

انہوں نے کہا کہ اگر جامع مشترکہ ایکشن پلان پر امریکہ بخوبی عمل کرلے تو نئے دور میں داخل ہونے کے کیلئے حالات سازگار ہوسکتے ہیں لیکن اگر امریکی حکام، جامع مشترکہ ایکشن سے متعلق اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہ کریں تو دونوں ملکوں کے تعلقات اپنی سابقہ حالت پر ہی باقی رہ جائیں گے-

ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران اور امریکہ کے سفارتخانوں کے ممکنہ کھولے جانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر امریکی اپنی پالیسیوں کی اصلاح کرلیں اور اپنی گذشتہ سینتیس برسوں کی غلطیوں کی تلافی کرلیں اور ایران کے عوام سے معذرت خواہی کرلیں تو اچھے حالات کی توقع کی جاسکتی ہے-

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ایک اعلی رتبہ وفد کے ہمراہ سنیچر چودہ نومبر کو اٹلی کے صدر اور وزیراعظم کی دعوت پر روم کا دورہ کرنے والے ہیں-

ٹیگس