Nov ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • تہران میں جی ای سی ایف کا اعلی سطحی اجلاس
    تہران میں جی ای سی ایف کا اعلی سطحی اجلاس

گیس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم جی ای سی ایف کا اعلی سطحی اجلاس تہران میں ہو رہا ہے۔


اس اجلاس میں الجزائر، بولیویا، استوائی گنی، روس ، ونزوئیلا، عراق، مصر، ترکمنستان، لیبیا، متحدہ عرب امارات، قطر، عمان اور پیرو کے اعلی سطی عہدیدار شریک ہیں۔

گیس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم کا سربراہی اجلاس بیس سے تئیس نومبر تک تہران میں منعقد ہوگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی گیس برآمد کرنے والے ملکوں کے سربراہی اجلاس سے افتتاحی خطاب کریں گے۔

اس موقع پر جی ای سی ایف کی گورننگ باڈی کا چوبیسواں غیر معولی اجلاس بھی منقعد کیا جائے گا۔

اس اجلاس میں جی ای سی ایف کے رکن ملکوں کے آٹھ سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔

گیس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم کا قیام، سن دوہزار ایک میں عمل آیا تھا جس کا مقصد گیس برآمد کرنے والے ملکوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

اس تنطیم کے رکن ممالک، دنیا کی ضرورت کی بیالیس فی صد قدرتی گیس پیدا کرتے ہیں جبکہ یہ ممالک، دنیا میں گیس کے اڑسٹھ فی صد ذخائر کے مالک ہیں۔

ٹیگس