تجارتی و اقتصادی تعلقات پر ایران اور ہنگری کا اتفاق
ایران اور ہنگری نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر اتقاق کیا ہے۔
تہران میں ہنگری کے وزیراعظم وکٹراوربان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے بے پنا ہ مواقع موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ا یران اور ہنگری کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ ایران اور ہنگری نے تعاون کی آٹھ یاد داشتوں پر دستخط ہیں جن کے ذریعے باہمی تعلقات میں اضافہ کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور ہنگری توانائی، زراعت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بہت سے دوسرے شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ایران کے نائب صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان نوے برس سے تعلقات قائم ہیں اور ان کے درمیان اقتصادی لین کی سطح اطمینان بخش رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران مختلف میدانوں میں پولش کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتا ہے اور یہ کمپنیاں اپنی مصنوعات ایران کے علاوہ بیرونی منڈیوں میں بھی فروخت کرسکتی ہیں۔
ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پیر کے روز تہران پہنچے ۔