Dec ۰۳, ۲۰۱۵ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • پی ایم ڈی کا مسئلہ یقینی طور پر ختم ہو جائے گا: ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی
    پی ایم ڈی کا مسئلہ یقینی طور پر ختم ہو جائے گا: ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی کا معاملہ یقینی طور پر ختم ہو جائے گا ۔

علی اکبر صالحی نے جمعرات کو ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی، آئی اے ای اے، کی تازہ رپورٹ کے بارے میں کہا کہ اس رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں پرامن رہی ہیں اور ان میں کوئی بھی انحراف نہیں پایا گیا ہے۔

انہوں نے پندرہ دسمبر تک پی ایم ڈی کا معاملہ ختم ہونے کی امید کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک اپنے دعووں کے بارے میں کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کرسکے اس لئے یہ بے بنیاد معاملہ، جس میں ایران کو برسوں الجھایا رکھا گیا ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹرجنرل یوکیا امانو نے بدھ کی رات ایران کے ماضی اور حال کے مسائل کے جائزے پر مبنی حتمی رپورٹ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے پینتیس ارکان کو پیش کردی تاکہ یہ ارکان رپورٹ کا جائزہ لے کر فیصلہ کرسکیں۔

ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق مذاکرات میں شریک گروپ پانچ جمع ایک کے ممالک بورڈ آف گورنرز کو ایک قرارداد پیش کرنے کے پابند ہیں جس کی بنیاد پر پی ایم ڈی کا معاملہ ختم ہوجائے گا۔

ٹیگس