Dec ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • ایٹمی مذاکرات ایران کی طاقت کی علامت ہیں
    ایٹمی مذاکرات ایران کی طاقت کی علامت ہیں

ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات ایران کی طاقت کی علامت ہیں۔

علاالدین بروجردی نے جمعرات کی رات ایران کے مغربی شہر ھمدان میں ایک بیان میں کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران ایک عالمی طاقت شمار ہوتا ہے اور رہبرانقلاب اسلامی کی قیادت میں متحد اور ایک ہوکر اسلامی انقلاب کی سربلندی کے لئے اپنے تمام تر وسائل و ذرایع بروئے کار لائے گا۔

علاالدین بروجردی نے ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے فوجی پہلووں کے بارے میں مغرب کے دعووں یعنی پی ایم ڈی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا اگر یہ مسئلہ ختم نہیں کیا گیا تو اسلامی جمہوریہ ایران نہایت صریح اور سنجیدہ موقف اپنائے گا اور مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع نہیں ہوگا۔

مجلس شورائے اسلامی میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے شام کے تازہ حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تکفیری گروہوں کو منحرف اور دہشتگرد قرار دیا اور کہا کہ ایران کی جانب سے ان گروہوں کا بھرپور مقابلہ اور ان کے خلاف روس کے اقدامات سے مستقبل قریب میں دہشتگرد گروہوں کی شکست کے طور پر مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی ۔

ٹیگس