Dec ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں پی ایم ڈی کا معاملہ ختم ہوجائے گا
    ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں پی ایم ڈی کا معاملہ ختم ہوجائے گا

آئی اے ای اے میں ایران کے مستقل نمائندے محمد رضا نجفی نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں پی ایم ڈی کا معاملہ ختم ہوجائے گا۔

العالم ٹیلی ویژن سے خصوصی بات کرتے ہوئے محمد رضا نجفی نے کہا کہ پانچ جمع ایک گروپ کی قرارداد کے ذریعے ایران کے ماضی اور حال کی ایٹمی سرگرمیوں میں فوجی مقاصد کی جانب ممکنہ انحراف یا پی ایم ڈی کا معاملہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا۔انہوں نے پانچ جمع ایک گروپ کی قرارداد کے مسودے کے بارے میں کہا کہ اس قرارداد میں تین حصے اہم ہیں جن کے تحت پی ایم ڈی کا معاملہ ختم اور جامع ایکشن پلان پرعلمدرآمد کے پہلے دن سلامتی کونسل کی قرارداد دوہزاردوسو اکتیس پچھلی تمام قراردادوں کی جگہ لے لے گی۔

آئی اے ای اے میں ایران کے مستقل نمائندے نے کہا کہ پانچ جمع ایک گروپ نے قرار داد کا مسودہ مشترکہ جامع ایکشن پلان کی شق چودہ کے تحت تیار کیا ہے جس کا مقصد ایران کے خلاف پی ایم ڈی کا کیس ہمیشہ کے لیے بند کرنا ہے۔ محمد رضا نجفی نے کہا کہ اس قرار داد کی نویں شق میں کہاگیا ہےکہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان طے شدہ روڈ میپ پرعملدرآمد، مقررہ وقت میں مکمل ہوگیا ہے۔

انہوں نے ا مید ظاہر کی کہ پانچ جمع ایک گروپ کی تیار کردہ یہ قرارداد آئندہ منگل کو آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز میں کسی بھی تبدیلی کے بغیر منظور کرلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قرار داد کی منظوری کے بعد آئی اے ای اے کے ڈائریکٹرجنرل صرف ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے مشترکہ جامع ایکشن پلان پرعملدرآمد کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

ٹیگس