Dec ۱۰, ۲۰۱۵ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • امریکی وزیر خارجہ کا اعتراف
    امریکی وزیر خارجہ کا اعتراف

شام کے بارے میں ویانا اجلاس ایران کی وجہ سے نتیجہ بخش ہوا

امریکی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ شام کے بارے میں ویانا اجلاس ایران کی وجہ سے نتیجہ بخش ثابت ہوا ہے ۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران داعش مخالف ملک کی حیثیت سے اس گروہ کے مکمل خاتمے کا خواہاں ہے ۔

داعش کے خلاف مقابلے کےحوالے سے ایرانی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاایران کی شرکت سے شام کے بحران سے متعلق تمام ممالک سعودی عرب، قطر،ترکی اور مصر ایک میز پر اکٹھے ہوئے اور ایک مشترکہ موقف پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے ۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور اس وقت بھی مشرق وسطی کے ممالک سمیت دوسرے اسلامی ممالک داعش کے خلاف حالت جنگ میں ہیں۔

یاد رہے ایران کی شرکت کے بغیر شام کے بحران سے متعلق تمام اجلاس غیر نتیجہ بخش رہے تاہم ویانا میں ہونے والے آخری دو اجلاسوں میں ایران کی شرکت کی وجہ سے شریک ممالک ایک مشترکہ دستاویزپرمتفق ہوگئے اس حوالے سے مذاکرات کا اگلا دور 18 دسمبر کو نیویارک میں منعقد ہوگا

ٹیگس