Dec ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران کی پیٹروکیمیکل صنعت کا بارہواں عالمی اجلاس
    ایران کی پیٹروکیمیکل صنعت کا بارہواں عالمی اجلاس

ایران کی پیٹروکیمکل صنعت کا بارہواں اجلاس تہران میں شروع ہو گیا ہے۔

 پیٹروکیمیکل صنعت کے اس عالمی اجلاس میں ایران کے نائب صدر اور وزیر پیٹرولیئم سمیت دنیا کے ستانوے ممالک کی اہم کمپنیوں کے نمائندے موجود ہیں-

ایران کی پیٹروکیمیکل صنعت کا یہ بارہواں عالمی اجلاس پیٹروکیمیکل کے شعبے میں دنیا کے اہم ترین اجلاسوں میں شمار ہوتا ہے- اس دو روزہ اجلاس میں اسٹریلیا، جمہوریہ آذربائیجان، بلجیئم، کینیڈا، چین، فرانس، برطانیہ، جرمنی، ہالینڈ، قطر، روس، جنوبی کوریا، ترکی، ہندوستان، برطانیہ، امریکہ، اسپین سمیت دنیا کے پچیس ملکوں کی کمپنیوں کے نمائندے موجود ہیں-

گیارہویں اجلاس کے مقابلے میں اس بارہویں عالمی اجلاس میں غیر ملکی نمائندوں کی تعداد اور معیار میں اضافے سے پتہ چلتا ہے کہ غیر ملکی کمپنیاں ایران کی منڈی میں موجود رہنے کے سلسلے میں کافی سنجیدہ ہیں-

ٹیگس