Dec ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • تہران میں الیکٹرونک، کمپیوٹراور الیکٹرونک تجارت کے بارے میں الیکومپ کے نام سے بین الاقوامی نمائش کا آغاز
    تہران میں الیکٹرونک، کمپیوٹراور الیکٹرونک تجارت کے بارے میں الیکومپ کے نام سے بین الاقوامی نمائش کا آغاز

الیکٹرونک، کمپیوٹراور الیکٹرونک تجارت کے بارے میں بین الاقوامی نمائش تہران میں شروع ہوگئی ہے۔

الیکومپ کے نام سے تہران میں ہونے والی اس اکیسویں بین الاقوامی نمائش میں ایران اور دنیا کے دیگر ملکوں کی پانچ سو بیس کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ نمائش تہران کے انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر سینٹر میں تین روز تک جاری رہے گی۔

اس نمائش میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی چار سو بیس کمپنیوں ، چالیس سرکاری کمپنیوں اور اسّی کے قریب اسٹارٹ اپ کمپنیوں نے اپنے اسٹال لگائے ہیں۔ یہ نمائش ایران میں الیکٹرونک اور کمپیوٹر کے شعبے میں تجارت کے حوالے سے سب سے بڑی نمائش شمار ہوتی ہے۔ اس نمائش کا مقصد مذکورہ شعبوں میں جدید ترین مصنوعات فروخت کے لیے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تاجروں اور صنعت کاروں کے درمیان تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرنا ہے۔

ٹیگس