Dec ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
  • مجلس خبرگان رہبری اور پارلیمنٹ کے انتخابات کے لیے اب تک چار ہزار تین سو چوراسی امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔
    مجلس خبرگان رہبری اور پارلیمنٹ کے انتخابات کے لیے اب تک چار ہزار تین سو چوراسی امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی اور مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا یہ سلسلہ آج بدھ کے روز بھی جاری رہے گا۔ اس رپورٹ کے مطابق مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت آج شام کو ختم ہو جائے گا لیکن پارلیمنٹ کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جمعہ پچیس دسمبر تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مجلس خبرگان رہبری اور پارلیمنٹ کے انتخابات کے لیے اب تک چار ہزار تین سو چوراسی امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔ ان میں سے تین ہزار نو سو دس افراد نے پارلیمانی انتخابات اور چار سو چوہتر افراد نے مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے دسویں انتخابات جبکہ مجلس خبرگان رہبری کے پانچویں انتخابات چھبیس فروری دو ہزار سولہ کو ایک ہی روز میں منعقد ہوں گے۔

ٹیگس