حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا مبارک باد کا پیغام
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے پیغمبر خدا حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے کیتھولیک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پاپ فرانسیس اور پوری دنیا کے عیسائیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے پاپ فرانسس اور پوری دنیا کے عیسائیوں کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں لکھاہے کہ اس وقت جب متعدد سماجی اور اخلاقی بحرانوں نے انسانیت کو گھیررکھاہے الہی ادیان کی تعلیمات کی جانب واپسی ہی انسانی ترقی و کمال کے راستے میں ایک اہم قدم ہے -
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ الہی ادیان کی تعلیمات سے تمسک ان لوگوں کا حقیقی چہرہ بے نقاب کرسکتاہے جو تشدد اور دہشت گردی کے ذریعے انبیائے الہی کی تعلمیات کی تصویر مسخ کرکے پیش کررہے ہیں اور ان ادیان کو تشدد پسند ادیان کے طور پر پیش کررہے ہیں -
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اس پیغام میں یہ امید ظاہر کی ہے کہ الہی ادیان کے پیروؤں اور علما کے درمیان مسلسل بات چیت اور صلاح و مشورے سے دنیا میں روز افزوں امن قائم ہوگا اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا -