Dec ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی کے خط نے دہشت گردوں کی ماہیت نمایاں کردی - پروفیسر انٹونی جیمز ہل
    رہبر انقلاب اسلامی کے خط نے دہشت گردوں کی ماہیت نمایاں کردی - پروفیسر انٹونی جیمز ہل

کینیڈا کی لثبریج یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے مغربی نوجوانون کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے خط کو دہشت گرد گروہوں کی شناخت کا سبب قرار دیا ہے-

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پروفیسر انٹونی جیمز ہل نے مغربی نوجوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے دوسرے خط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ ، جبھت النصرہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہ مغربی ملکوں کے فوجی کی حیثیت رکھتے ہیں جن کوعوام کے درمیان اسلام کو بدنام کرنے کے لئےاستعمال کیا جا رہا ہے-

انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک ذرائع ابلاغ کا سہارا لے کر یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ دہشت گرد گروہ صرف مذہبی بنیاد پر ایسا کر رہے ہیں جبکہ دہشت گرد جو مغربی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے جنم دیئے جا رہے ہیں وہ خفیہ ایجنسیوں سے ہدایات لیتے ہیں اور انھیں کے مقاصد کو پورا کر رہے ہیں -

لژبریج یونیورسٹی کے پروفیسر نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کے رہبر کے خط نے اسلام کے دشمنوں کی سازشوں کو بخوبی عیاں کر دیا ہے-

پروفیسر انٹونی جیمز ہل نے واضح لفظوں میں کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جو باتیں کہی ہیں وہ مذہبی، قومی، نسلی اور آئیڈیا لوجیکل حدود سے بالاتر ہیں اور رہبر ایران نے نہایت عاقلانہ قدم اٹھا کر مغربی ممالک کی جانب سے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے اسلام کو ہتھکنڈہ بنانے کی سازش کا راز فاش کر دیا ہے-

واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انتیس نومبر کو مغربی ممالک کے نوجوانوں کے نام خط لکھنے کا محرک، تیرہ نومبر کو پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کو قرار دیا تھا-

رہبر انقلاب اسلامی نے جنوری کے مہینے میں یورپ اور شمالی امریکہ کے نوجوانوں کے نام بھی ایک خط لکھا تھا -

ٹیگس