Dec ۳۰, ۲۰۱۵ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر، ڈاکٹر علی لاریجانی
    ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر، ڈاکٹر علی لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران کے ایٹمی مسئلے اور جامع مشترکہ ایکشن پلان کی راہ کو عاقلانہ قرار دیا ہے-

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے گذشتہ رات قم میں ایران کے ایٹمی مسئلے اور جامع مشترکہ ایکشن پلان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے عاقلانہ راستہ قرار دیا اور کہا کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے ایران کا ایٹمی پروگرام بھی محفوظ ہو گیا اور مختلف میدانوں میں ملک کی ترقی کے راستے بھی آسان ہوگئے-

پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ فریق مقابل کو عاقلانہ فیصلہ کرنا چاہئے کہا کہ ہم پر ان ملکوں کا احسان نہیں ہے، مذاکرات میں ہم نے کچھ دیا اور کچھ حاصل کیا بنا برایں ایران کے لئے اپنی طاقت دکھانے کا موقع موجود ہے- ڈاکٹر لاریجانی نے ایران کے منجمد سرمایے میں خرد برد اور ویزے کی منسوخی کا بل پاس کرانے کے امریکی کانگریس کے حالیہ اقدام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی ان کی شیطنت کا جواب دیں گے اور ان کے اقدامات کے مطابق راستہ اختیار کریں گے -

ٹیگس