Dec ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • پاکستان سبھی تنازعات کے حل کے لئے مذاکرات اور سفارتکاری کی حمایت کرتا ہے: اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان سبھی تنازعات کے حل کے لئے مذاکرات اور سفارتکاری کی حمایت کرتا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کے سلگتے ہوئے تنازعات عالمی امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ جنوبی ایشیا سب سے زیادہ آبادی والا خطہ ہے جس کو غذائی قلت اور موسمیاتی تبدیلی جیسے سنگین چیلنجوں کا سامنا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس خطے کے ممالک کو اپنے مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

سینیٹر اسحاق ڈار نے خطے میں سبھی اختلافی مسائل اور تنازعات کے پر امن اور سفارتی حل کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ گزشتہ مئی میں پاک ہند جنگ خطرناک ہوسکتی تھی۔ 

 

ٹیگس