ہندوستان: بنارس ہندو یونیورسٹی میں طلبا اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں
ہندوستان کی بنارس ہندو یونیورسٹی میں گزشتہ رات طلبا اور سیکورٹی اہلکاروں میں شدید جھڑپیں ہونے کی خبر ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے حلقہ انتخاب، بنارس کی مشہور ہندویونیورسٹی گزشتہ رات طلبا اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جنگ کا میدان بن گئی۔
رپورٹوں کے مطابق حالات اس وقت خراب ہوئے جب یونیورسٹی کی پراکٹوریل ٹیم اور طلبا آمنے سامنے آگئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے کشیدگی اس حدتک بڑھ گئی کہ پوری یونیورسٹی میں طلبا باہر نکل کر احتجاج کرنے لگے۔
طلبا کا احتجاج بڑھنے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبا کو کنٹرول کرنے کے لئے سیکورٹی دستے طلب کرلئے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
رپورٹوں کے مطابق سیکورٹی دستوں کے آنے کے بعد طلبا میں اشتعال پھیل گیا اور انھوں نے پر تشدد کارروائیاں شروع کردیں اور کافی دیر تک طلبا اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا جس میں دونوں طرف سے بہت سے لوگ زخمی ہوگئے۔