Jan ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
  • میزائل توانائی کو فروغ دینے کے بارے میں ایران کے وزیر دفاع کا بیان

ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ میزائل توانائی کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیئے جانے کا عمل جاری رہے گا۔

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل حسین دہقان نے مسلح افواج کی ضرورت سے متعلق مختلف قسم کے میزائل، فوری طور پر تیار کئے جانے کی ضرورت کے بارے میں صدر مملکت کے خط کے جواب میں کہا ہے کہ ایران کی دفاعی پالیسیوں کے دائرے میں میزائل توانائی کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیئے جانے کا عمل جاری رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی میزائل توانائی کے بارے میں امریکہ کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات نہیں ہوئے ہیں اور میزائل توانائی بڑھائے جانے کا عمل، بدستور جاری ہے۔

ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کے بلسٹیک میزائل علاقائی امن و استحکام کی ضمانت ہیں۔

ٹیگس