Jan ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی
    اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ ایران نے مشترکہ جامع ایکشن پلان میں درج اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے مقصد سے،اپنے اقدامات انجام دیے ہیں۔

بہروز کمالوندی نے ایران سے شائع ہونے والے اخبار اعتماد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے بہت ہی کم وقت میں مشترکہ جامع ایکشن پلان میں درج اپنے وعدوں کو پورا کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے مزید کہا ہے کہ ایران نے بہت ہی نپے تلے انداز میں قدم آگے بڑھائے ہیں۔ بہروز کمالوندی کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان کو عملی جامہ پہنانے کی مدت دس سال اور اس کی بعض شقوں پر عملدرآمد کی مدت پندرہ سال ہے اسی وجہ سے تمام پہلوؤں کی شفافیت بہت ہی ضروری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں اس بات کا اطمینان حاصل کرنا ہے کہ ایران کے راستے سے ایک رکاوٹ دور کئے جانے کے بعد کسی دوسرے طریقے سے اس کے راستے میں دوسری رکاوٹ کھڑی نہیں کی جائے گی اور ایران کا یہ مطالبہ ہے کہ بعض امورکی تمام جزئیات کو واضح کیا جائے۔

بہروز کمالوندی کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے دس سے گیارہ ٹن تک افزودہ یورینیئم منتقل کر دیا ہے اور تقریبا دو سودس ٹن سے دوسو بیس ٹن تک ییلو کیک حاصل کر لیا ہے۔

ٹیگس