ایران کی جانب سے استنبول بم دھماکے کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i206208-ایران_کی_جانب_سے_استنبول_بم_دھماکے_کی_مذمت
اسلامی جمہویہ ایران نے ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے استنبول بم دھماکے کی مذمت

اسلامی جمہویہ ایران نے ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے استنبول میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دہشت گردی کے اس واقعے میں مرنے والوں کے اہل خانہ اور ترک حکومت کو دلی تعزیت پیش کرتا ہے۔

حسین جابری انصاری نے کہا کہ اس واقعے نے ایک بار پھر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف علاقائی اور عالمی کوششوں نیز علاقے میں جاری بحرانوں کو فوری طور پر اور پرامن طریقے سے حل کئے جانے کی ضرورت کو مزید اجاگر کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اس سانحے کے حوالے سے ترکی کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہے۔