ایران کی بحری جہازرانی بہترین پوزیش میں
ایران کی نیشنل آئل ٹینکر کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد کے دور کے لئے ایران کی بحری جہازرانی بہترین پوزیش میں ہے۔
ایران کی نیشنل آئل کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹرعلی اکبر صفائی نے کہا ہے کہ پابندیوں کے دوران ہم نے بحری صنعتوں کے میدان میں جو کام کیا ہے اس کو بدستور جاری رکھیں گے اور پابندیوں کے خاتمے کے بعد بھی ان صنعتوں کی حمایت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بحری جہازرانی کے سبھی شعبے منجملہ آئل ٹینکروں کی پوزیشن، بہت ہی اچھی ہے اور ہم نے بحری جہازرانی کے شعبے میں ایک پانچ سالہ منصوبہ بھی تیار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران کی بحری جہازرانی کو اپنی سرگرمیاں بھرپورانداز میں دوبارہ شروع کرنے کے لئے پھر سے مواقع مل جائیں گے اور ان سرگرمیوں کا دائرہ یورپ تک پھیل جائے گا۔