Jan ۲۹, ۲۰۱۶ ۰۷:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران اور فرانس کے درمیان تعاون کی بیس دستاویزات پر دستخط

ایران کے صدر کے دورۂ فرانس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی بیس دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور فرانس کے درمیان تعاون کی بیس دستاویزات پر ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور فرانس کے صدر فرانسوا اولینڈ کی موجودگی میں دستخط ہوئے۔ فریقین کے درمیان اس حوالے سے الیزہ پیلیس میں تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی،ثقافتی اور سائنسی شعبوں میں تعاون کی بیس دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔

سب سے پہلے ایران اور فرانس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی تقویت کے نقشۂ راہ کی دستاویز پر دستخط ہوئے۔ اس دستاویز پر دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے دستخط کئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کی دستاویز پر دونوں ملکوں کے وزرائے اقتصاد، اور صنعتی تعاون کی دستاویز پر دونوں ممالک کے وزرائے صنعت نے دستخط کئے۔ جبکہ مواصلات اور ماحولیات کے شعبوں میں بھی دونوں ملکوں کے حکام نے دستخط کئے۔ صحت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کی دستاویزات پر بھی فریقین کے حکام نے دستخط کئے۔

ٹیگس