Jan ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • صدر مملکت کا دورہ فرانس ایران کی ڈپلومیسی طاقت کا مظہر، محمد جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے صدر مملکت ڈاکٹر روحانی کے دورہ فرانس کو اس ملک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے دور کے آغاز سے تعبیر کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعے کے روز اپنے ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا دورہ فرانس اور اس دورے کے نتائج، ایران کی ڈپلومیسی طاقت کا مظہر ہیں۔

انھوں نے تاکید کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز ہو گیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے مشترکہ جامع ایکشن پلان پرعمل درآمد کے آغاز کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں اٹلی اور فرانس کا کامیاب دورہ کیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اپنا سرکاری دورہ اٹلی اور فرانس مکمل کرکے جمعے کی صبح تہران واپس پہنچ گئے۔

ٹیگس