اٹلی اور فرانس کے بینکوں کی جانب سے ایران میں اپنی شاخیں کھولنے میں دلچسپی کا اظہار
Jan ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ اٹلی اور فرانس کے بینکوں نے ایران میں اپنی شاخیں کھولنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ ولی اللہ سیف نے اتوار کو آئی آر آئی بی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اطالوی اور فرانسیسی بینکوں کی جانب سے ایران میں اپنی شاخیں کھولنے میں دلچسپی کے اظہار کے بعد ہم ان بینکوں کی برانچیں ایران میں کھولے جانے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ ایرانی بینکوں کے مالی حساب اور امور کو نمٹانے کے لئے جرمنی آسٹریا اور برطانیہ کی ایکسپورٹ بیمہ کمپنیوں سے بھی مذاکرات جاری ہیں-