Feb ۱۳, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • برازیل کی صدر نے ایران کے ساتھ تجارت کے حجم میں اضافے کا حکم دے دیا

برازیل کی صدر ڈیلما روزیف نے جمعے کے دن ایک حکم جاری کرکے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے دائرہ کار میں لگائی جانے والی ایران مخالف پابندیاں ختم کر دی ہیں۔

برازیل کی صدر ڈیلما روزیف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے دائرہ کار میں لگائی جانے والی ایران مخالف پابندیاں ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

برازیل جن ایران مخالف پابندیوں پر عملدرآمد کرتا تھا وہ پابندیاں ڈیلما روزیف کے حکم کے بعد ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے معاہدے کی بنیاد پر اور اقوام متحدہ کے دائرہ کار کے مطابق جمعے کے دن ختم ہوگئیں۔

حالیہ برسوں کے دوران ایران کے ساتھ برازیل کی تجارت میں تیس فیصد تک کمی آئی لیکن اب برازیل کی حکومت کو امید ہے کہ موجودہ تجارتی حجم میں آئندہ پانچ برسوں کے دوران تین گنا تک اضافہ ہو جائے گا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس برازیل نے ایران کو ایک ارب سڑسٹھ کروڑ ڈالر مالیت کی زرعی اشیا برآمد کیں۔

ٹیگس