Feb ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۸ Asia/Tehran
  • بعض ممالک شام میں پرانی غلطیاں دہرا رہے ہیں۔ ایران

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی شمخانی نے بحران شام کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔

تہران میں آئی آر آئی بی نیوز ایجنسی سے کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرعلی شمخانی نے کہا کہ شام کے بارے میں عالمی اجماع یہ ہے کہ اس بحران کو سیاسی طریقے سے حل کیا جائے کیونکہ اسے فوجی طریقے حل نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اس بات یقین رکھتی ہے کہ شام کے مستقبل کا فیصلہ اس ملک کے عوام ہی کرسکتے ہیں اور اس کے منافی کسی بھی قسم کے اقدام سے بحران کے حل میں مدد نہیں ملے گی۔

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض ممالک شام کے بارے میں پرانی غلطیوں کا اعادہ کررہے ہیں۔انہوں نے شام میں جنگ بندی، مذاکرات جاری رکھنے اور دہشت گردی کی بیخ کنی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوجی اقدامات سے بحران شام کے سیاسی حل کے عمل کو نقصان پہنچے گا۔

ٹیگس