Feb ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران کے پارلیمانی انتخابات کے لیے انتخابی مہم شروع
    ایران کے پارلیمانی انتخابات کے لیے انتخابی مہم شروع

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے انتخابات کے لیے امیدواروں کی انتخابی مہم شروع ہو گئی ہے۔

ایران کے دسویں پارلیمانی انتخابات کے لیے جاری کیے گئے پروگرام کے مطابق امیدواروں کی انتخابی مہم آج جمعرات سے شروع ہو گئی ہے۔ ان انتخابات میں چھے ہزار سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ جمعرات سے شروع ہونے والی انتخابی مہم ووٹنگ شروع ہونے سے چوبیس گھنٹے پہلے یعنی پچیس فروری کو صبح آٹھ بجے ختم ہو جائے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے الیکشن کمیشن کے سربراہ محمد حسین مقیمی نے کہا ہے کہ مجلس شورائے اسلامی اور مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات کے لیے رجسٹرڈ ووٹوں کی کل تعداد پانچ کروڑ انچاس لاکھ پندرہ ہزار چوبیس ہے۔ یہ انتخابات ایک ساتھ چھبیس فروری کو منعقد ہوں گے۔

ٹیگس