Feb ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
  • عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر، ڈاکٹر علی اکبر ولایتی
    عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر، ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ طبی تحقیقات کے میدان میں ایران میں خطے میں سب سے آگے ۔

تہران میں صحت سے متعلق ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ صحت عامہ اور بیماریوں کے روک تھام کے حوالے سے ایران کی سائنٹفک ترقی ، مسلم اقوام کے درمیان اخوت کےرشتوں کو مضبوط بنانے کا سبب بنے گی۔

عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا کہ بعض اسلامی ملکوں میں مسلمانوں کی زندگیوں کو فرقہ ورایت اور جنگ جیسی آفات سے نقصان پہنچ رہا ہے اور اس کے سدباب کے لیے مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی ملکوں کے درمیان صحت عامہ کے شعبے میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے بارے میں بین الااقوامی کانفرنس ہفتے کو تہران میں شروع ہوگئی ہے۔

اس کانفرنس میں اسلامی ملکوں کی ساٹھ سرکردہ شخصیات اور چالیس سفارتی عہدیدار شرکت کررہے ہیں۔

ٹیگس