صدر مملکت کی جانب سے سوئٹزرلینڈ کے صدر کا سرکاری استقبال
Feb ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران کے سعد آباد کمپلیکس میں سوئٹزر لینڈ کے صدر یوہان اشنائیڈر امان کا سرکاری استقبال کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور یوہان اشنائیڈر امان نے استقبالیہ تقریب کے بعد دو طرفہ مذاکرات کا آغاز کیا۔
سوئٹزر لینڈ کے صدر جمعہ کی رات ایک اعلی رتبہ وفد کے ہمراہ دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں ایرانی حکام سے بات چیت کے لیے تہران پہنچے۔
ان کے اس دورے کا مقصد سیاسی و اقتصادی شعبوں کے علاوہ دیگر میدانوں میں تہران اور برن کے تعلقات کو فروغ دینا بتایا گیا ہے۔ ان کے اس دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔