Feb ۲۸, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
  • تہران میں ووٹوں کی گنتی کا کام جاری
    تہران میں ووٹوں کی گنتی کا کام جاری

ایران کے سب سے بڑے انتخابی حلقے تہران میں، مجلس خبرگان رہبری کے ایک ہزار بیلٹ بکسوں اور پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے چودہ سو پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی گنتی کا کام جاری ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق تہران کے انتخابی حلقے میں مجلس خبرگان رہبری اور مجلس شورائے اسلامی کے انتخابات کے لیے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا کام جاری ہے اور ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد وزارت داخلہ کا الیکشن سیل حتمی نتائج کا اعلان کرے گا۔

تہران کے ڈپٹی کمشنر علی اصغر ناصر بخت نے ارنا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجلس خبرگان رہبری کے تقریبا ایک ہزار بیلٹ بکسوں کے ووٹوں کی گنتی کا کام ابھی تک جاری ہے۔ انھوں نے تہران کے انتخابی حلقے میں مجلس شورائے اسلامی کے ووٹوں کی گنتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقے میں دو ہزار سات سو سینتیس بیلٹ بکسوں کے ووٹوں کی گنتی کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ چودہ سو بیلٹ بکسوں کے ووٹوں کی گنتی کا کام ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ تہران، اسلام شہر، شہر ری اور شمیرانات کے انتخابی حلقے سے مجلس خبرگان رہبری کے سولہ ارکان اور مجلس شورائے اسلامی کے تیس ارکان منتخب ہوں گے۔

ٹیگس