Feb ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران اور سوئیزرلینڈ کے درمیان سائنسی تعاون

ایران اور سوئیزر لینڈ نے سائنسی اور علمی تعاون کی دستاویزات پر دستخط کر دیئے۔

سائنسی اور علمی تعاون کی دستاویزات پر یہ دستخط سوئیزر لینڈ کے صدر یوہان اشنائیڈر امان کے تہران یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر کئے گئے۔ ایران کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی محمد فرہادی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تعاون کی ان دستاویزات کے مطابق تہران یونیورسٹی اور سوئیزرلینڈ کی زیورخ اور ای ایچ ٹی یونیورسٹیاں ایک دوسرے کے ساتھ تعلیمی اور سائنسی تعاون کریں گی۔

تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس اور سوئیزرلینڈ کی ای پی ایف ایل یونیورسٹی نے بھی تعاون کی علیحدہ دستاویز پر دستخط کئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سوئیزرلینڈ کے صدر یوہان اشنائیڈرامان، ایک اعلی سطحی اقتصادی اور تجارتی وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر جمعے کی شام تہران پہنچے تھے۔ تہران میں اپنے قیام کے دوران صدر اشنائیڈر امان نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور اسپیکر علی لاریجانی کے علاوہ، رہبر انقلاب اسلامی سے بھی ملاقات کی۔

ٹیگس