Mar ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے سیکریٹری، محمد جواد لاریجانی
    اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے سیکریٹری، محمد جواد لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے سیکریٹری نے مذاکرات اور سیاسی طریقے سے بحران شام کے حل پر زور دیا ہے۔

سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد لاریجانی نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اکتیسویں اجلاس کی افتتاحی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایران بدستور بحران شام کے سیاسی راہ حل پر زور دیتا ہے اور وہ دشمنی کو ختم کرنے اور شامی حکومت اور مخالف مسلح گروہوں کے درمیان مذاکرات کے آغاز کا خواہاں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایران بحران شام کے حل اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تین اصولوں، غیرملکی مداخلت کی روک تھام، شام کی خودمختاری اور  شامی عوام کی خواہشات نیز حاکمیت کے احترام پر زور دیتا ہے۔

محمد جواد لاریجانی نے اسی طرح شام کے بارے میں مغربی ملکوں کی دوغلی پالیسیوں پر تنقید کی اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک متحدہ محاذ بنانے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ انسانی حقوق کونسل کا اکتیسواں اجلاس چار ہفتے تک جاری رہے گا جس کے دوران نوے سے زائد رپورٹوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ٹیگس