Mar ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • خلیج فارس تعاون کونسل کے بیان پر ایران کا ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایرا ن نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قراردینے کے تعلق سے خلیج فارس تعاون کونسل کےبیان کی مذمت کی ہے

اسلامی جمہوریہ ایرا ن نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قراردینے کے تعلق سے خلیج فارس تعاون کونسل کےبیان کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری نے لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے خلاف خلیج فارس تعاون کونسل کے تازہ ترین بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ غاصبوں کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ اور مظلوم فلسطینی عوام کی ہمہ جانبہ حمایت کرکےصیہونی حکومت کے مقابلے میں ایک مضبوط مزاحمتی محاذ کی علامت بن چکی ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حزب اللہ مسلمانوں کی نمائںدہ تنظیم ہے جو آزادی و خودمختاری اور انصاف کے حصول نیز دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کے خلاف جنگ پرمبنی امت مسلمہ کی امنگوں کی تکمیل کے لئے کوشاں ہے ۔

انھوں نے کہا کہ بعض عرب ملکوں نے اس تنظیم کو دہشت گرد قراردے کر درحقیقت فلسطین پرغاصبانہ قبضہ کرنے والوں کا ہی ساتھ دیا ہے -

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جو حکام دوسری حکومتوں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ اورشور و ہنگامہ کرکے اور دباؤ ڈال کر اس قسم کا بیان جاری کررہے ہیں وہ دراصل دانستہ یا نادانستہ طور پر اسلامی ملکوں کے مفادات کے خلاف کام کررہے ہیں -

ٹیگس